1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں‘

بینش جاوید
2 جنوری 2018

 آج  ایک پاکستانی عدالت نے دہشت گردی سے متعلقہ چارالزامات میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

https://p.dw.com/p/2qEci
Pakistan - Oppositionspolitiker Imran Khan in seinem Anwesen in Bani Gala
تصویر: Reuters/C. Firouz

اس فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ وہ عدالتوں کے لاڈلے ہیں کیوں کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں ۔‘‘ عمران خان نے یہ جواب  ایک سابقہ عدالتی فیصلے کے بعد نا اہل وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی  مریم نواز شریف کی اُس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے کہا تھا،’’ اگر لاڈلے کو ضمانت نہیں ملے گی تو کسے ملے گی۔‘‘

پاکستان کس راہ پر گامزن ہے؟ عمران خان کے ساتھ خصوصی انٹرويو

عمران خان نے عدالتی فیصلے کے بعد شاہ رخ خان کی فلم کا ایک ڈائیلاگ بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا،’’ مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ (میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں)، سپریم کورٹ مجھے صادق اور امین قرار دے چکی ہے اور اب میں چوروں کے پیچھے آرہا ہوں۔‘‘

عمران خان کی اس ٹوئٹ کو ہزاروں افراد نے پسند کیا ور اسے ری ٹوئٹ بھی کیا۔