1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

شمشیر حیدر
21 فروری 2018

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق ملکی وزیر اعظم کو ان کی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2t58v
Pakistan Nawaz Sharif, Ex-Premierminister
تصویر: Reuters/F. Mahmood

تین مرتبہ پاکستانی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے والے میاں محمد نواز شریف کو چھ ماہ قبل ملکی سپریم کورٹ نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا تھا۔ اب پاکستان کی اسی اعلیٰ عدالت نے انہیں سیاسی جماعت کے صدر کے عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔

پارلیمنٹ سے استعفٰی دے سکتے ہیں، عمران خان

یہ امر بھی اہم ہے کہ کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد پارلیمان نے ملکی قانون میں تبدیلی کر کے نواز شریف کو سیاسی جماعت کا سربراہ بنانے کی راہ ہموار کر دی تھی جس کے بعد ان کی پارٹی نے انہیں صدر منتخب کر لیا تھا۔

اس تقرری کے خلاف دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملکی الیکشن کمیشن کو پارٹی صدر کے طور پر نواز شریف کا نام تمام سرکاری ریکارڈ سے ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں اس دوران بطور پارٹی صدر نواز شریف کے کیے گئے تمام فیصلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

پاکستانی ’نیم جمہوریت‘ اور دنیا میں جمہوریت پر کم ہوتا اعتماد