نیپال یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے فوجیوں کی بھرتیوں کا میدان بن گیا ہے۔ غربت سے تنگ ہزاروں نوجوان روسی فوج میں شامل ہونے کے لیے اس غریب جنوبی ایشیائی ملک سے ہجرت کر چکے ہیں۔ تاہم نئے بھرتی ہونے والے نیپالی فوجیوں کو بہت کم یا بغیر کسی تربیت کے فرنٹ لائن پر تعینات کیا جا رہا ہے۔