1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹویٹر نے سبسکرپشن سروس کا آغاز کر دیا

4 جون 2021

ٹویٹر کی یہ نئی سروس فی الحال صرف کینیڈا اور آسٹریلیا کے صارفین کو دستیاب ہو گی جو اس اضافی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لیکن ایڈٹ کرنے کا بٹن انہیں اب بھی حاصل نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/3uPxp
Twitter Logo
تصویر: Imago Images/Zuma/O. Marques

سوشل میڈیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے چار جون جمعرات کے روز سے پہلی بار اپنی سبسکرپشن سروس شروع کردی ہے جو صارفین کو اضافی سہولیات تک رسائی مہیا کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف کینیڈا اور آسٹریلیا میں شروع کی گئی ہے۔

اس کا نام، 'ٹویٹر بلیو سبسکرپشن سروس' ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت وہ تمام، ''فیچرز مہیا کیے جائیں گے جس کا صارفین ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔''

اس سروس کو لینے والے صارفین کو ایک 'Undo' بٹن تک رسائی حاصل ہوگی جو صارفین کو ٹویٹ میسج صفحے پر ظاہر ہونے سے 30 سیکنڈ قبل تک اسے منسوخ کرنے کا متبادل فراہم کرے گا۔  اس کے تحت محفوظ متن کو منظم طریقے سے رکھنے کے لیے انہیں بک مارک فولڈر بھی مہیا  کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب بنتا ہے؟

اس نئی سروس میں 'ریڈر موڈ' کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے استعمال سے جہاں ٹویٹس کا پڑھنا مزید سہل ہو جائیگا وہیں ایپ آئیکنز اور کلر تھیمز کو کسٹمائز کرنا بھی آسان ہو گا۔ لیکن صارفین کی مسلسل مانگ کے باوجود ٹویٹر نے 'ایڈٹ بٹن' کی سہولت فراہم نہیں کی ہے۔

کمپنی نے کینیڈا میں سبسکرپشن کی ماہانہ فیس دو ڈالر 89 پینس رکھی ہے جو کینیڈا کے مقامی ڈالر کے حساب سے ساڑھے تین ڈالر ماہانہ بنتی ہے۔ آسٹریلیا میں اس کی فیس ساڑھے چار ڈالر ماہانہ مقرر کی گئی ہے جو امریکی ڈالر میں تین ڈالر 45 پینس ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس کا آغاز کرتے ہوئے اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں ایسی سروسز کب شروع کی جائیں گی۔

ٹویٹر کتنا مقبول ہے؟

ٹویٹر اپنی سائٹ پر نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز متعارف کرتا رہا ہے تاکہ وہ دیگر مقبول سوشل میڈیا کی کمپنیوں سے

 مقابلہ کر سکے۔  ٹویٹر کے پاس اس وقت بیس کروڑ  ایسے صارف ہیں جو ہر روز اس کی سائٹ وزٹ کرتے ہیں۔

لیکن فیس بک کے مقابلے صارفین کی یہ تعداد کافی کم ہے۔ رواں برس مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ہر روز اوسطاًایک ارب 88 کروڑ صارف فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ اسنیپ چیٹ کے بیس کروڑ 80 لاکھ صارف ہیں۔ تاہم ٹویٹر، ٹک ٹاک سے کافی آگے ہے جس کے یومیہ صارفین کی تعداد صرف پانچ کروڑ ہے۔

ص ز/ ج ا   (اے ایف پی، اے پی) 

موبائل فون کی لت ایک بڑھتا ہوا مسئلہ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں