1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: آسٹریلیا اور سری لنکا کی جیت

8 مئی 2010

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بھارت جبکہ سری لنکا نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/NJ6Q
بھارتی کپتان مہنیدر سنگھ دھونی آسٹریلیا کے خلاف کھیلتےہوئے زیر ہو گئےتصویر: AP

بریج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو انچاس رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کوستاون رنزسے ہرایا۔

ٹورنامنٹ کے پندرہویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اور آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو چوراسی رنز بنائے۔ آسٹریلوی اننگز میں سلامی بلے بازوں شین واٹسن اور ڈیوڈ وانر نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز مہیا کیا۔ واٹسن نے بتیس گیندوں پر چوون رنز بنائے جبکہ وانر نے بیالس گیندوں پر بہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن آنے والے ڈیوڈ ہسی نے بائیس گندوں پر بتیس رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے سپنر ہربھجن سنگھ اگرچہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے لیکن انہوں نے چار اوروں میں صرف پندرہ رنز دئے۔ دیگر بولروں میں یووراج سنگھ اور اشیش نہرا نے دو دو جبکہ یوسف خان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت نے جب ایک سو پچاسی رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا۔ بھارت کی طرف سے صرف دو کھلاڑی ڈبل فِگر میں داخل ہو سکے۔ روہت شرما نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 79 رنز بنائے جبکہ ہر بھجن سنگھ نے 13 رنز اسکو کئے۔ بھارتی ٹیم سترہ اعشاریہ چار اوروں میں 135 رنز پر کر ڈھیر ہو گئی۔ کھیل کا بہترین کھلاڑی ڈیوڈ وانر کو قرار دیا گیا۔

Westindische Inseln Sport Cricket Chris Gayle
ویست انڈیز ٹیم کے کپتان کرس گیلز ابھی تک کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکےتصویر: AP

دن کے دوسرے جبکہ ٹورنامنٹ کے سولہویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔ سری لنکا کے اوپنر بیٹسمین جے وردھنے نے اٹھانوے رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ون ڈاؤن کھلاڑی سنگاکارا نے 68 رنز بنائے۔

ایک سو چھیانوے رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ریت کا پہاڑ ثابت ہوئی اور مقررہ بیس اوروں میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 138 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طرف سے رام نریش سروان اٹھائیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اس میچ کا بہترین کھلاڑی جے وردھنے کو قرار دیا گیا۔

ہفتے کے دن گروپ ای میں شامل ٹیموں کا مقابلہ بارباڈوز میں ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم ، نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ کی ٹیم کے مد مقابل ہو گی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں