1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پارک میں شیر کا حملہ ، خاتون ہلاک

31 دسمبر 2018

امریکا کے ایک پارک میں ایک بائیس سالہ خاتون کو شیر نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ جانور اپنے پنجرے سے بھاگ گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/3Aoik
Symbolbild  | Löwe
تصویر: Getty Images/LightRocket/J. Sanz

شیر کے حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون الیگزینڈرا بلیک امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ’کنزویٹرز سینٹر‘ میں تربیتی پروگرام میں کام کر رہی تھیں۔ اس پارک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ’’یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ شیر کس طرح اپنے پنجرے سے فرار ہوا۔ جب شیر کے پنجرے کو صاف کرنے والا عملہ پنجرے کی صفائی کر رہا تھا تو شیر کسی طرح اپنے پنجرے سے باہر آگیا اور فوری طور پر ایک انسان کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔‘‘

شیر کو بے ہوش کرنے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں تو اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پارک کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ بلیک کے خاندان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نے حال ہی میں انڈیانہ اسٹیٹ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی تھی۔ اس بیان میں کہا گیا ہے،’’ وہ ایک انتہائی خوبصورت خاتون تھی جس نے ابھی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔‘‘