1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور بھارت کے وُزرائے خارجہ کی ملاقات

15 جولائی 2010

جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے وُزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایس ایم کرشنا کی ملاقات میں دہشت گردی سمیت تمام اہم امور زیرِ بحث لائے گئے۔ دونوں کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو بامعنی اور کامیاب بنایا جائے۔

https://p.dw.com/p/OMdO
پاک بھارت واہگہ بارڈر کا ایک منظرتصویر: AP

اسلام آباد سے ہمارے ساتھی شکور رحیم نے ٹیلی فون پر بتایا کہ بات چیت اچھے ماحول میں ہو رہی ہے۔ دونوں وُزرائے خارجہ کی ملاقات طے شُدہ وقت سے کہیں زیادہ دیر تک جاری رہی۔

شکور رحیم کے مطابق اِس ملاقات سے پہلے بھارتی وفد نے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی قیادت میں صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی، جس کے بعد یوں لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کا شکار امن عمل ایک بار پھر آگے بڑھ سکے گا۔

صدر زرداری نے اِس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری رہی تو اِس سے دونوں کو فائدہ ہو گا۔ زرداری نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ملکوں کے خفیہ اداروں کو بر وقت ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردی کو کامیابی سے روکا جا سکے۔

شکور رحیم کے ساتھ گفتگو سننے کے لئے نیچے دئے گئے لِنک پر کلِک کریں۔