1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

15 مارچ 2024

حکام کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایک ڈھائی سالہ بچہ پولیو کے باعث ٹانگوں سے معذور ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4dayq
پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے وقتاﹰ فوقتاﹰانسداد پولیو مہمات چلائی جاتی ہیں
پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے وقتاﹰ فوقتاﹰانسداد پولیو مہمات چلائی جاتی ہیںتصویر: K.M. Chaudary/AP Photo/picture alliance

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایک ڈھائی سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص کے بعد ملک میں رواں سال اس بیماری کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں انسدداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کے باعث تیس ماہ کا ایک بچہ ٹانگوں سے معذور ہو گیا ہے۔

سن 2019 میں پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب اس بیماری کے کل 147 کیسز سامنے آئے تھے۔ تاہم پچھلے سال ملک میں پولیو کے صرف چھ نئے کیسز کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اس بیماری کے خاتمے کی امید بڑھی تھی۔

اس وقت دنیا کے صرف دو ممالک میں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے، پاکستان اور اس کے پڑوس میں واقع افغانستان۔

پاکستان میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے وقتاﹰ فوقتاﹰانسداد پولیو مہمات چلائی جاتی ہیں، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ لیکن پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو اکثر القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان جیسی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے نشانہبنایا جاتا ہے۔

پاکستان کی ایک باہمت خاتون پولیو ورکر

م ا ⁄ ر ب  (ڈی پی اے)