1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

7 مارچ 2018

پاکستانی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے متنازعہ خطے کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارت کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے میں کشیدگی موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/2toji
Pakistan Kaschmir Grenze zu Indien
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے منگل چھ مارچ کو رات دیر گئے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا یہ ڈرون پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں جاسوسی میں مصروف تھا۔ بیان کے مطابق اس ڈرون کو لائن آف کنٹرول کے قریب چِرکوٹ نامی گاؤں کے قریب مار گرایا گیا اور پاکستانی فوج نے اس کا ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک برس کے دوران یہ چوتھا بھارتی ڈرون ہے جسے پاکستانی علاقے میں مار گرایا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس حوالے سے بھارت کی طرف سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Indien Pakistan Tote nach Angriff auf indisches Militärlager
پاکستان کشمیر کے معاملے پر اب تک دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔تصویر: picture alliance/AP Photo/C. Anand

کشمیر کا خطہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہے اور یہ دونوں ممالک اس پورے خطے پر اپنا حق جتاتے ہیں۔ 1947ء میں برصغیر کی تقسیم کے بعد وجود میں آنے والے بھارت اور پاکستان کشمیر کے معاملے پر اب تک دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔ حالیہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک کے زیر انتظام کشمیر کے حصوں کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں فوجی اور سویلین ہلاکتیں ہوئیں۔

خواتین کے بال کاٹنے کے واقعات، خوف وہراس کا سبب