1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان نے روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے دیا

20 اپریل 2023

پاکستانی حکام کے مطابق روس سے رعایتی نرخوں پر خریدے جانے والے خام تیل سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ پاکستان نے اس حوالے سے پہلی کھیپ منگوانے کے لیے آرڈر دے دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4QKmM
Russland Kaluga Total Raffinerie Fabrik Öl
تصویر: Total Vostok/TASS/dpa/picture alliance

پاکستان میں وزارت پیٹرولیم نے تصدیق کی ہے کہ روسی خام تیل سستے داموں خریدا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور ماسکو کے مابین حال ہی میں ایک ڈیل کو حتمی شکل دی گئی تھی، جس کے تحت روسی تیل کی پاکستان درآمد ممکن ہو رہی ہے۔

منصوبوں کے مطابق روسی خام تیل کی پہلی کھیپ مئی کے مہینے میں ہی کراچی کی بندرگاہ تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین اس تعاون سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکے گی۔

پاکستان جلد ہی روسی تیل درآمد کرنا شروع کر سکتا ہے

ایل این جی یورپ خرید لے گا تو پاکستان اور بنگلہ دیش کا کیا ہو گا؟

پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس ڈیل کے تحت اگر پہلی کھیپ بغیر کسی مسئلے کے پاکستان پہنچ جاتی ہے تو بعد ازاں یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل پاکستان درآمد کیے جانے کی امید پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں روسی حکومت اور کمپنیوں سے اچھی رابطہ کاری جاری ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا، ''جی ، بالکل یہ سچ ہے کہ ہم خام تیل منگوا رہے ہیں، ریفائنڈ نہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ پہلا قدم ہے۔ وزیر کے مطابق پاکستانی آئل ریفائنریز اس خام تیل کو پروسیس کریں گی۔

روسی وزیر برائے توانائی نکولائی شولگینوف نے ایک وفد کے ہمراہ جنوری میں ہی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو تیل کی فراہمی مارچ سے شروع ہو سکتی ہے۔

ع ب/ ا ا (خبر رساں ادارے)

پاکستان کو گیس کی فراہمی ممکن، صدر پوٹن