پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں واقع وادی تیراہ اور ملحقہ علاقوں میں ماضی میں کیے گئے دہشت گردی کے خلاف عسکری آپریشن کے دوران ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے اور مقامی باشندے محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔ گو کہ اب عسکری کارروائی ختم ہو چکی ہے، لیکن اب بھی متاثرہ خاندان اپنے تباہ شدہ مکانات کی تعمير نو کے ليے حکومتی تعاون کے منتظر ہیں۔ مدثر شاہ کی رپورٹ۔