1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کرکٹ: ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں تنویر شامل نہیں

27 فروری 2010

پاکستان نے اپریل اور مئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تیس رکنی عبوری سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور آل راوٴنڈر سہیل تنویر کو اس سکواڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

https://p.dw.com/p/MDuA
سہیل تنویر کو عبوری سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہےتصویر: AP
Shoaib Akhtar, Pakistan
متنازعہ فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھی ٹی ٹوئنٹی کے عبوری ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہیں ملی ہےتصویر: AP

تیس کھلاڑیوں پر مشتمل اس عبوری فہرست میں سات ایسے کھلاڑی شامل ہیں، جنہوں نے اب تک کسی بھی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا۔

اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی پی‘ نے سابق کپتان وقار یونس کو قومی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کردی ہے تاہم فی الحال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے کسی بھی کھلاڑی کو کپتان مقرر نہیں کیا ہے۔ اس وقت ایسی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ عبدالرزاق کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔

پاکستان کے عبوری سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام:

شعیب ملک، سلمان بٹ، عمران فرحت، عمران نذیر، محمد حفیظ، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، عمر اکمل، نوید یاسین، حسن رضا، کامران یونس، مصباح الحق، بابر اعظم، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، حماد اعظم، رانا نوید الحسن، عمر گُل، محمد آصف، وہاب ریاض، محمد سمیع، محمد عامر، سعید اجمل، رضا حسن، عبدالرحمٰن، کامران اکمل، سرفراز احمد، فواد عالم اور ذوالقرنین حیدر۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: شادی خان سیف