1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ بھارت

طارق سعید، لاہور5 دسمبر 2008

حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ سخت کشیدگی کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کوبھارت جانے کی اجازت دے دی۔

https://p.dw.com/p/G9VO
پاکستانی ٹیم اگلے ماہ چندی گڑھ اور جا لندھرمیں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔تصویر: AP

پاکستانی ٹیم اگلے ماہ چندی گڑھ اور جا لندھرمیں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے۔

گز شتہ ہفتے ممبئی میں ہونے والے خون ریز واقعات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سخت تناؤ کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینے کے لئے ہاکی ٹیم بھیج رہے ہیں تا کہ ہندوستانی عوام کو پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کا اس وقعہ میں کوئی ہاتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے سے خیرسگالی کی فضا پیدا ہوگی۔

31 جنوری سے 9 فروری تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان بھارت، جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

غورطلب بات یہ ہے کہ صرف تین ہفتے پہلے حکومت کی اجازت نہ ملنے پر بھارت کی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا تھا۔