وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ڈی ڈبلیو کو پیرس میں خصوصی انٹرویو دیتے ہو کہا کہ پاکستان فرانس اور یورپ کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ یورپ کے ساتھ مستقبل میں ہمارے سفارتی اور معاشی تعلقات میں بہتری آئے۔