پاکستان میں کئی خواتین صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں آن لائن شدید ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو گالیاں دی جاتی ہیں اور یہاں تک کہ ان کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ خواتین صحافیوں نے متحد ہو کر اس ہراسانی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ سیاسی قیادت اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔