ایک طرف تو پاکستان تحریکِ انصاف پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے پر یومِ تشکر منا رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف نے بھی عدالتِ عالیہ کے ہر فیصلے پر سرِتسلیم خم کرنے کا بیان دیا ہے۔ اِس قانونی جنگ میں جیت کس کی ہو گی؟ معروف تجزیہ کار اویس توحید نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے اپنا موقف یوں بیان کیا۔