1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنر لیگ: شالکے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

25 نومبر 2010

جرمن فٹ بال کلب شالکے چیمپیئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے جبکہ ویردر بریمن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ بدھ کو شالکے نے فرانس کے کلب لیون کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/QHaY
شالکے اور لیون کے درمیان میچتصویر: AP

شالکے نے لیون کو تین صفر سے ہرایا۔ اس کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 14ویں منٹ میں کیا گیا۔ اس کے ڈچ کھلاڑی Klaas-Jan Huntelaar نے دو گول کیے۔ تاہم شکست کے باوجود لیون کلب بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

بدھ ہی کو دوسرے جرمن کلب ویردر بریمن کا میچ ٹوٹین ہام سے ہوا، تاہم بریمن کلب کوئی گول نہ کر سکا جبکہ ٹوٹین ہام نے تین گول کئے۔ اس میچ میں شکست سے بریمن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

چیمپیئنز لیگ کے دیگر میچز میں بدھ کو پرتگال کے کلب بینفیکا کا سامنا اسرائیلی کلب تل ابیب سے ہوا۔ یہ میچ اسرائیلی کلب نے تین صفر سے جیتا جو چیمپیئنز لیگ میں اس کی پہلی جیت رہی۔ یوں بینفیکا کے اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، اس کی وجہ دراصل شالکے اور لیون کے درمیان میچ کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب تل ابیب کے کوچ Eli Guttman نے کہا کہ ان کے کلب کے لئے یہ شام بہت ہی فخر کا لمحہ ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کھیل کے آغاز پر انہیں اتنی بڑی جیت کی توقع تھی، تو انہوں نے کہا، ’کبھی نہیں، اگر آپ نے مجھ سے میچ سے قبل یہ کہا ہوتا تو میں یہی کہتا کہ آپ نے پی رکھی ہے، لیکن فٹ بال عجیب کھیل ہے، اس میں کچھ بھی ممکن ہے اور آج ہم نے یہ دکھا دیا۔‘

Flash-Galerie Fussball Champions League Tottenham Hotspur Werder Bremen
ٹوٹین ہام نے بریمن کو تین صفر سے ہرایاتصویر: AP

گروپ بی میں اس وقت سرفہرست جرمن کلب شالکے ہے، جسے 10پوائنٹس حاصل ہیں۔ لیون نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بینفیکا کو چھ پوائنٹس حاصل ہیں۔ تل ابیب کے پوائنٹس چار ہیں۔ اس مرحلے میں گروپ بی میں ابھی بینفیکا کو شالکے اور تل ابیب کو لیون کا سامنا کرنا ہو گا۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں