1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین: زیادہ بچے زیادہ مراعات

7 نومبر 2021

چین کا ایک صوبہ اپنے ہاں بسنے والے جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکام کی جانب سے غالباً ماؤں کو زچگی کے بعد پورے ایک سال کی چھٹی کی پیشکش کی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/42Z2r
China Familie mit Baby in Nanjing
تصویر: picture-alliance/dpa/Yu Ping

شمال مغربی چین کا صوبہ شانگژی چاروں طرف سے خشک علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس صوبے کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ جوڑوں کو ایسی مراعات کی پیشکش کی جائے، جن سے ان میں بچے پیدا کرنے کی رجحان بڑھے۔اس تناظر میں انتظامیہ زچگی کے بعد ماؤں کو تنخواہوں کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں میں بہت بڑا اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکام چاہتے ہیں کہ تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ سال میں ملنے والی 168 دنوں کی چھٹیوں کو بڑھا کر پورے ایک سال کر دیا جائے۔ اس طرح چین کا یہ صوبہ یورپ کے چند ترقی یافتہ معاشروں کی طرح، جیسے کہ جرمنی اور ناروے کے برابر ہو جائے گا۔

چین میں شادی شدہ جوڑوں کو اب تین بچوں کی پیدائش کی اجازت

Flash-Galerie China Bevölkerung Kind
چین میں بہت سے جوڑوں کے لیے ایک سے زیادہ بچے کے اخراجات اُٹھانا بھی مشکل ہوتا ہےتصویر: AP

باپ کے لیے بھی خصوصی مراعات

چینی صوبے شانگژی میں پیدا ہونے والے بچے کی ماں کے ساتھ ساتھ باپ  کو بھی تاحال ملنے والی چھٹیوں میں اضافے کے ساتھ انہیں 30 دنوں یعنی ایک ماہ کی چھٹی کی پیشکش پر غور کیا جا رہا ہے۔ چین میں مئی کے ماہ میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شادی شدہ جوڑے تین بچے تک پیدا کر سکتے ہیں۔ بیجنگ حکومت نے یہ اعلان دراصل ان اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد کیا تھا جن سے پتا چلا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے اس ملک کی شرح پیدائش میں ڈرامائی کمی آ رہی ہے۔ تاہم خاندانوں کو تین بچے تک پیدا کر نے کی اجاز ت دینے کے حکومتی فیصلے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا اور اس یہ سوالات اُٹھائے جانے لگے کہ آیا ان فیصلوں سے عوامی سطح پر کوئی تبدیلی آئے گی اور چینی باشندے یہ بھی سوال کر رہے تھے کہ حکومت کی طرف سے انہیں کس قسم کی معاونت دی جائے گی، مزید سہولیات کے سلسلے میں کون کون سے اقدامات کیے جائیں گے؟

BdT Nationalfeiertag in China, küssende Zwillinge
چین میں کچھ مخصوص علاقوں میں چار بچوں تک کی پیدائش کی اجازت دی گئی ہےتصویر: AP

صوبائی فیملی پلاننگ میں ترامیم

تب سے اب تک 14 چینی صوبوں بشمول شانگژی میں یا تو مقامی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے قوانین میں ترمیم کر دی گئی ہے یا ترامیم کے ذریعے نئے قوانین بنانے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ عوامی رائے اکٹھا کی جا رہی ہے کہ آیا عوام اس کے حق میں ہیں کہ زچگی کی اضافی چھٹیاں دی جائیں اور کیا والدین اس طرح زیادہ بچے پیدا کرنے کی طرف راغب ہوں گے؟  ’کرائے کی ماؤں‘ کے پاس پھنسے ہزاروں چینی بچے

 

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چند صوبوں میں ایک نئے طریقے یا شکل کی چھٹی متعارف کروائی گئی ہے۔ ''چائلڈ ریزنگ لیو‘ یا بچے کی پرورش کے لیے چھٹی۔ یہ چھٹی ایسے جوڑوں یا والدین کے لیے ہے، جن کے بچوں کی عمریں تین سال سے کم ہیں۔

چین کے جنوبی صوبے ہائینان میں تین سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو روزانہ ایک گھنٹے کی اضافی چھٹی کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ وہ یہ وقت اپنے بچے کی پرورش پر صرف کر سکیں۔

Familienpolitik in China Frau mit Kinderwagen
چین میں فی عورت شرح پیدائش صرف 1.3 بچہ ہےتصویر: AP

دریں اثناء چینی صوبے ہائلونگ ژیانگ کے سرحدی شہروں میں آباد جوڑوں کو چار بچے تک پیدا کرنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ چین کے دور دراز شمال مشرقی علاقوں میں شرح پیدائش اوسط سے کہیں کم ہے۔

چین نے 2016ء میں اپنی کئی دہائیوں پر مشتمل''ون چائلڈ پالیسی‘‘ یا محض ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی‘‘ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم چین ان اقدامات سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتا تھا وہ اُسے حاصل نہ کر سکا اس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں بچوں کی پرورش پر نسبتاً بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں جو بہت سے جوڑے پورا نہیں کر پاتے۔ یہ چیلنج چینی معاشرے کو آج تک درپیش ہے۔

چین کی ایغور مسلم آبادی میں اضافے کے خلاف سخت حکومتی اقدامات

2020ء کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں فی عورت شرح پیدائش صرف 1.3 بچہ تھی، جو جاپان جیسے عمر رسیدہ معاشروں کے برابر ہے۔

ک م/ ع ا/ روئٹرز