1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی صدر کا دورہ امریکہ اور اوباما کی دلچسپی

5 جنوری 2011

خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چینی وزیر خارجہ سے امریکی صدر کی اچانک ملاقات، چینی صدر کے امریکی دورے میں اوباما کی دلچسپی کی عکاس ہے۔

https://p.dw.com/p/zteg
امریکی چینی صدور: فائل فوٹوتصویر: picture-alliance/dpa

امریکی صدر باراک اوباما نے چین کے وزیر خارجہ Yang Jiechi سے ملاقات کی ہے۔ مبصرین نے منگل کو ہونے والی ملاقات کو امکانی طور پر انیس جنوری کے روز وائٹ ہاؤس میں چینی صدر کی میزبانی اور ملاقات کے دوران سامنے لائے جانے والے نکات کو حتمی شکل دینا بتایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر چینی وزیر خارجہ کی امریکہ آمد کو چینی صدر ہو جن تاؤ کے امریکی دورے کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ اس ملاقات کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے چینی حکام کے لیے واضح سگنل موجود ہے کہ امریکہ چینی کرنسی کی قدر کے معاملے پر پہلے سے قائم دباؤ میں کسی قسم کی کمی کے لیے تیار نہیں ہے۔ امریکی ناقدین کا خیال ہے کہ چین اپنی کرنسی کی قدر کو کم رکھ کر غیر ضروری تجارتی فوائد حاصل کر رہا ہے اور اس کا براہ راست اثر امریکہ کے اندر روزگار کی منڈی پر پڑ رہا ہے۔ اس معاملے کو عالمی سطح پر کرنسی وار سے تجویز کیا گیا ہے۔

Nuklear Konferenz Obama und Hu Jintao
امریکی صدر اوباما اور چینی صدر ہو جن تاؤ: فائل فوٹوتصویر: picture alliance / dpa

چینی وزیر خارجہ Yang Jiechi نے واشنگٹن کے قیام کے دوران امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونی لون سے ملاقات کی اور اس میں بھی چینی صدر کے مجوزہ دورے کے دوران اٹھائے جانے والے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ان موضوعات میں خاص طور پر ایرانی جوہری پروگرام، شمالی کوریا کا جارحانہ رویہ اور سوڈان میں ہونے والا ریفرینڈم اہم ہیں۔ چینی وزیر خارجہ اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ملاقات جاری تھی کہ امریکی صدر اوباما وہاں پہنچ گئے اور وہ بھی اس میٹنگ میں بیٹھ گئے۔ امریکی صدر نے اس ملاقات میں چینی صدر کے دورے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے منتظر ہیں کیونکہ چین اور امریکہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائٹنر نے بھی ایک طویل ملاقات کی ہے۔ بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات کو عام نہیں کیا گیا۔ مبصرین کے مطابق والی اس ملاقات میں امریکی وزیر خزانہ اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات میں کرنسی وار کا موضوع ایجنڈے پر سرفہرست رہا ہو گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں