بنگلہ دیشی بلاگر نئی زندگی کی تلاش میں
31 اگست 2020محمد الحق منشی کا آبائی ملک بنگلہ دیش ہے مگر اب اس کا وطن جرمنی بھی ہے۔ بنگلہ دیش میں اس بلاگر کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد اس نے اپنے دیس سے ہجرت کی۔ ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں محمد الحق نے بتایا کہ کس طرح اس نے خوف پر قابو پایا اور جرمنی میں ایک نئی زندگی شروع کی۔
بنگلہ دیش میں پنپتی انتہا پسندی پر تسلیمہ نسرین پریشان
بنگلہ دیش میں ’اسلام پسندوں‘ کے نئے حملے، مزید دو افراد قتل
اس کے ہاتھ کی انگلیاں سیاہ پلاسٹک سے بنی ہیں اور حرکت کرتی ہیں تو لگتا ہے جیسے مکھی اڑ رہی ہے۔ بٹن دبانے پر وہ اپنے آپ کو گلاس کے گرد مضبوطی سے لپیٹ لیتی ہیں۔ محمد الحق مسکراتے ہوئے اپنے اس نئے ہاتھ ہی جانب دیکھتا ہے۔ ایک ہفتے قبل اس کو یہ ہاتھ حاصل ہوا ہے۔ ''میں ابھی اس کو عادت بنانے کی کوشش میں ہوں۔‘‘
بچن میں ایک چوٹ نے محمد الحق سے دائیں ہاتھ چھین لیا تھا۔ مگر یہ نیا ہاتھ محمد الحق منشی کی نئی زندگی کی شروعات کا حصہ ہے۔ محمد الحق منشی پچھلے پانچ برسوں کے دوران خود کو جرمن طرز زندگی سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش میں ہے۔ وہ ماضی میں ایک نہایت متحرک بلاگر تھے۔
محمد الحق منشی نومبر 2015 میں جرمنی پہنچا۔ اس سے قبل اس نے بنگلہ دیش میں شاہ باغ احتجاجی تحریک کی قیادت کی۔ اس تحریک میں پانچ ملین افراد شامل تھے۔ وہ بلاگر آن لائن ایکٹیوسٹ نیٹ ورک کے ساتھ جڑے تھے اور اس پلیٹ فارم پر ان کے پانچ لاکھ صارفین تھے۔ اسی پلیٹ فارم کےذریعے وہ احتجاجی مظاہرے منعقد کروایا کرتے تھے۔
بنگلہ دیش میں اس بلاگر کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، جس کے تناظر میں یہ اپنا آبائی ملک چھوڑ کر جرمنی آن بسا۔ محمد الحق منشی کو جرمنی میں سیاسی پناہ دی جا چکی ہے اور اب اس کی خواہش ہے کہ وہ یہاں کام کرے، پیسے کمائے، دوسرے مہاجرین کی مدد کرے اور جرمن شہریت حاصل کر لے۔ اس سال کے آخر میں محمد الحق کو جرمنی کی مستقل ریزیڈنسی مل جائے گی۔
منشی ایک ویب ڈیزائن کمپنی میں انٹرن شپ کر رہا ہے۔ اسے امید ہے کہ وہ ایپلیکشن تیار کرنے والا ایک کمپیوٹر ماہر بن جائے گا۔
محمد الحق منشی کا بیٹا 18 ماہ کا ہے اور اپنے والد کی آنکھ کا تارہ ہے۔ وہ بھی احتجاج اور مظاہروں سے پرے منشی کی نئی زندگی کی شروعات کا ایک استعارہ ہے۔
محمد الحق منشی نے بتایا کہ فیس بک کے ذریعے انہیں ساڑھے چار ہزار سے زائد مرتبہ قتل کی دھمکی دی گئی جب کہ جرمنی آنے کے بعد بھی ان دھمکیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔
ایسٹریڈ پرنگ (ع ت، ع ا)