کراچی میں پاکستان فیشن ویک، ریمپ پر کون کون اترا
کراچی میں تین روزہ پاکستان فیشن ویک منعقد ہوا جس میں کئی نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ فیشن ویک کے دوران کئی معروف شخصیات بھی ریمپ پر جلوہ افروز ہوئیں۔
پاکستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم فیشن ویک کے دوران شیزا خان کے لیے خصوصی طور پر ریمپ پر اترے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس فیشن شو کے دوران صبا اسد کے لیے اس ہلکے رنگ کے خالص مشرقی لباس میں ریمپ پر دکھائی دیں۔
مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے موسمِ سرما کی مناسبت سے بنائے گئے یاسمین زمان کے سبز مخمل کے بنے لباس میں ریمپ کی رونق بڑھائی۔
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے دیپک پروانی کے بنائے سرخ اور سنہری لباس کی نمائش کی۔
پاکستانی ڈراموں کی ایک اور مشہور شخصیت عائزہ خان سرخ مخمل سے بنے زریں لباس کو الکرم کی جانب سے پیش کیا۔
پاکستانی کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی مقبول جوڑی فہد مصطفٰی اور ماورا حسین ، زینب چھوٹانی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں۔
فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان نے بطور ڈیزائنرکام شروع کر دیا ہے اور ان کی جانب سے ’پرواز ہے جنون‘ کی ہانیہ عامر اور ’خانی‘ کے فیروز خان ریمپ پر اترے۔
انسٹگرام کے مقبول ترین شخصیات میں سے ایک حنا الطاف نے زلبیری کی جانب سے آتشیں رنگ کا انتخاب کیا۔
نعمان عارفین جنہوں نے حال ہی میں برطانوی شہزادے ولیمز کے لیے شیروانی تیار کی تھی، فیشن ویک میں اپنی جدید تخلیقات شیئر کیں۔
ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے مردوں کے ملبوسات کے لیے پاکستانی اداکاروں شہزاد شیخ، علی سفینہ، اسد صدیقی، آغا علی اور فہد مرزا کا انتخاب کیا۔
معروف ڈیزائنر ہما عدنان کے لیے کراچی میں امریکی قونصل جنرل ڈیریان ارکے نے بھی ریمپ پر اتر کر خصوصی طر پر پاکستانی ملبوسات کی نمائش کی۔
اداکارہ سنبل اقبال کا عائشہ ابراہیم کے ہلکے گلابی اور سلیٹی لباس میں ایک انداز۔
بوہیم کی متعارف کرائی گئی ایک فیشن کلیکشن کے لیے صبور علی سامنے آئیں۔ صبور علی ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔
پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ’ہمسفر‘ کی ولن، نوین وقار نے پنک ٹری کی جانب سے اس رنگ برنگے لباس کو منتخب کیا۔
14 تصاویر
1 | 1414 تصاویر