کراچی کا بین الاقوامی کتب میلہ
کراچی میں سالانہ بین الاقوامی کتب میلہ جاری ہے، جس میں ایک طرف تو دنیا بھر سے کتابیں تعارف اور فروخت کے لیے موجود ہیں جب کہ ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد بھی اس میں شریک ہے۔
سینکڑوں افراد کی شرکت
یہ میلہ ہر سال کتاب سے محبت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور ملکی سطح پر اپنا ایک معبتر نام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ بین الاقوامی کتب میلے میں مختلف اسٹالوں پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔
قارئین کی دلچسپی
بین الاقوامی کتب میلہ میں بک اسٹال پر دو شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں، اس میلے میں کراچی سمیت ملک بھر سے سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔
کتاب اور مباحث
اس کتاب میلے میں شہری مختلف کتابوں پر تنقیدی گفتگو بھی کرتے ہیں اور مختلف مضامین پر مباحث بھی۔
متنوع شرکت
بین الاقوامی کتب میلہ میں خواتین، بچے اور معمر افراد، سبھی کتابیں خریدنے پہنچتے ہیں، جن میں سے بہت سی رعایتیں اور تعارفی قیمتوں پر دستیاب ہوتی ہیں۔
من پسند کتابیں
بین الاقوامی کتب میلہ میں بک کارنر جہلم پر لگے ایک اسٹال پر شہری اپنی من پسند کتابین تلاش کر رہے ہیں۔
کتاب نہ سہی میلہ سہی
یہ کتاب میلے بہت سے افراد کو فقط تفریح اور چہل پہل کے مقام کے بطور بھی اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
معتبر لکھاریوں کی شرکت
بین الاقوامی کتب میلے کی افتتاحی تقریب میں انور مقصود سمیت دیگر مہمانان خصوصی اسٹیج پر بیٹھے ہیں.