کرکٹ: تیرہ برس کا کھلاڑی، جو سوا کروڑ روپے میں نیلام ہوا
26 نومبر 2024بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی سالانہ نیلامی میں خریدے جانے والے اب تک کے سب سے کم عمر کے کھلاڑی ہیں اور اس طرح انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
سعودی عرب کی انڈین پریمیئر لیگ میں دلچسپی
آئی پی ایل کے ٹورنامنٹ کے لیے کرکٹ کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی ہے، جس میں ٹیمیں کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لیے مقابلہ کرتی ہیں۔ راجستھان رائل اور ڈلہی کیپٹلز دونوں ہی ٹیمیں ویبھو کو لینا چاہتی تھیں اور بالآخر راجستھان کی ٹیم نے انہیں ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خرید لیا۔
بھارت کے سابق معروف بلے باز راہول ڈراوڑ ان کی کوچنگ کریں گے اور وہ اس اسکواڈ میں شامل ہوں گے جس میں کئی دیگر بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔
للت مودی اور سشمِتا سین کی جوڑی، سوشل میڈیا پر بحث
ویبھو سوریاونشی کون ہیں؟
بائیں ہاتھ کے بلے باز کا تعلق ریاست بہار سے ہے اور وہ اس وقت سرخیوں میں آئے جب، رواں برس کے دوران جنوری میں انہیں اپنی ریاست کی طرف سے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا، جب وہ صرف 12 سال کے تھے۔
ایک مضبوط اوپننگ بلے باز کے طور پر، سوریاونشی کو ستمبر میں انڈر 19 ٹیم کے لیے آسٹریلیا میں انڈر 19 میچوں کے خلاف کھیلنے کے لیے چنا گیا تھا، جہاں انہوں نے ونڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی تھی۔
تاہم آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کا مختصر فارمیٹ ہے اور اس فارمیٹ کے لیے انہوں نے اب تک صرف ایک ہی میچ کھیلا ہے۔
بھارتی جعلسازوں نے نقلی کرکٹ لیگ سے لاکھوں روپے اینٹھ لیے
حسن رضا کا ریکارڈ اور آئی سی سی کا اصول
آئی پی ایل میں حصہ لینے یا اس کی نیلامی میں داخل ہونے کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، لہذا امکان ہے کہ وہ اس برس کے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے۔
تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے سن 2020 میں اصول وضع کیے تھے، جس کی رو سے کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کی عمر کم سے کم 15 برس کی ہونی چاہیے۔
بورڈ نے کھلاڑیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے لیے عمر کی کم از کم پابندی متعارف کرانے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ "اس کا اطلاق آئی سی سی ایونٹس، دو طرفہ کرکٹ اور انڈر 19 کرکٹ سمیت تمام طرح کی کرکٹ فارمیٹ پر ہو گا۔"
آئی پی ایل کے ڈیجیٹل حقوق ڈھائی بلین ڈالر سے زائد میں نیلام
آئی سی سی نے ایک ریلیز میں کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی اب کم از کم عمر 15 سال ہونی چاہیے۔
البتہ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر معمولی صورتحال میں، کرکٹ بورڈز 15 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کو اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی اجازت دینے کے لیے آئی سی سی سے خصوصی اجازت کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں وہ حصہ نہیں لے سکیں گے۔
کیا ویراٹ کوہلی کی واپسی ہو گی؟
پاکستانی بلے باز حسن رضا بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کے کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، جنہوں نے سن 1996 میں 14 برس 227 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے سات ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ تاہم یہ آئی سی سی کے اصول وضع ہونے سے 24 برس پہلے کی بات ہے۔