سن 1971 کی جنگ کے دوران جب بھارت نے گلگت بلتستان کے چار گاؤں پر قبضہ کر لیا تو اس وقت محمد علی چھ برس کے تھے۔ ان کے والدین پاکستانی علاقے کے ایک گاؤں فرانوں میں رہ گئے جبکہ ان کے دادا بھارتی گاؤں تھنگ میں پھنس گئے۔ تھنگ اور فرانوں میں فاصلہ تو صرف پانچ سو میٹر کا ہے لیکن محمد علی کو اپنے ماں باپ سے ملنے کے لیے پینتالیس برس لگ گئے۔