بھارتی زیر انتظام کشمیر کے حکام نے حال ہی میں معمر افراد کے لیے کئی اولڈ ایج ہومز بنائے ہیں، جہاں ایسے بزرگوں کو ضروری دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے، جن کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ایسے کیئر ہومز کی وجہ سے بچے اپنے والدین کا مشکل وقت میں خیال رکھنا چھوڑ دیں گے۔