پاکستانی صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کی حکومت اس وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید کیا اقدامات کر رہی ہے اور وفاق سے اسے کیا مدد مل رہی ہے، اس سب پر انہوں نے خصوصی گفتگو کی ڈی ڈبلیو کے نمائندے رفعت سعید سے۔