1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گرلز ان گرین، پاکستانی خاتون کرکٹرز میدان میں

بینش جاوید16 مارچ 2016

پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی افراد ہیش ٹیگ گرلز ان گرین سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1IEBu
Pakistan Cricket Frauen 2014 Asian Games
تصویر: Getty Images/Bay Ismoyo

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ پاکستان میں کئی افراد جہاں مردوں کی ٹیم، جو آج بنگلہ دیش سے اپنا پہلا میچ جیتی ہے، کی پذیرائی کر رہے ہیں وہیں بہت سے افراد پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں۔

انٹرنیٹ پر پاکستان کے شوبز ستاروں اور کئی دیگر افراد نے بھی گرلز ان گرین تحریک کے لیے بنائی گئی تصاویر کو اپنی پروفائل پر لگا لیا ہے۔

موسیقار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا ہے کہ سب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی خاتون کرکٹرز کی کی حوصلہ افزائی کریں۔

خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز سن 2009 میں ہوا تھا۔ کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر۔ اسماویا اقبال، بسما معروف، نین آبیدی اور جویریہ خان اب تک کے تمام ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل چکی ہیں۔