1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ: ’یادوں کو زندہ رکھنا ضروری،‘ میرکل

8 مئی 2021

جرمن چانسلر میرکل نے یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے حوالے سے خصوصی بیان میں اس جنگ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ بیان یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے چھہتر برس پورے ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/3t8gU
Warsaw Ghetto 1943
تصویر: AP Photo/picture alliance

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں دوسری عالمی جنگ کے دوران اور نازی دور حکومت میں ہلاک ہونے والوں کو 'یاد رکھنا‘ اہم قرار دیا۔  یورپ میں دوسری عالمی جنگ آٹھ مئی سن 1945 کے روز ختم ہوئی تھی۔ میرکل نے اس دن کو 'نجات کا دن‘ قرار دیا۔

دو عالمگیر وباؤں، دو عالمی جنگوں کے باوجود زندگی سے بھرپور

نازی آمریت کا خاتمہ

چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آٹھ مئی سن 1945 نجات کا دن تھا۔ اس سے مراد نازی آمریت کا خاتمہ ہے۔ اس دورِ حکومت میں تہذیب سے منہ موڑا گیا تھا اور یہ شواہ تھا۔ عبرانی زبان میں ہولوکاسٹ کو شواہ کہا جاتا ہے۔ انگیلا میرکل کا یہ بیان ہفتہ آٹھ مئی کو برلن حکومت کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے جاری کیا۔

جرمن اتحاد: گورباچوف کامیاب رہے یا ناکام؟

ہولوکاسٹ نازی دور حکومت میں قائم کیے گئے وہ اذیتی مراکز تھے، جن میں یہودی مذہب کے ماننے والے لاکھوں انسانوں کے ساتھ ساتھ روما خانہ بدوشوں اور دوسرے قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Deutsche Kriegsgefangene in Frankreich 1945
دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمن قیدیتصویر: picture-alliance/keystone

دیگر رہنماؤں کے بیانات

ایک دن قبل سات مئی بروز جمعہ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ نازی دور حکومت کے جرائم کو بھولنے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سوشلزم کا مقابلہ کرنا اور اس دور کی ناانصافیوں کو یاد رکھنا ہی جرمن جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دیتا۔ اشٹائن مائر نے اس تناظر میں یہ بھی کہا کہ ان یادوں سے مزاحمتی کوششوں اور ابھرنے کی قوت میں کمی پیدا نہیں ہو رہی۔

دوسری عالمی جنگ: صدر پوٹن اب ’مؤرخ‘ بھی بن گئے

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ان انسانوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال کر اور جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا سے نازی فاشزم کا صفایا کیا تھا۔ ماس نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ آزادی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھیں۔

آٹھ مئی سن 1945 کو نازی جرمنی کی فوج نے اتحادی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

ع ح / م م (ڈی پی اے، اے ایف پی)