یورپی یونین کے وزرائے خارجہ مہسا امینی کی ہلاکت کے نتیجے میں ہونے والے مظاہروں کے تناظر ميں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے خواہاں ہیں تاہم ان پابندیوں کے نتائج ایرانی عوام کے حق میں ہوں گے یا نہیں اس بات پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ اسی موضوع پر تبادلہ خيال کے لیے یورپی وزرائے خارجہ آج برسلز میں ملاقات کر رہے ہيں۔