1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یونان: تارکین وطن مخالف مہم کے پیچھے کون؟

23 جنوری 2020

ڈی ڈبلیو کے صحافی تھوماس جاکوبی پر حالیہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یونان میں انتہائی دائیں بازو کی قوتیں آج بھی ایک بڑا خطرہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/3Wh1b
Griechenland Athen Demo Rechtsextreme
تصویر: picture-alliance/abaca/P. Tzamaros

یونانی دارالحکومت ایتھنز کے شمال میں واقع نیو نازی پارٹی  'گولڈن ڈان‘  کا مرکز ڈھونڈے نہیں ملتا۔ یہاں متعدد ڈسکاؤنٹ شاپس کھل چکی ہیں، انتہائی دائیں بازوں کے نظریات رکھنے والے افراد یہاں سے منتقل ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ گزشتہ برس جولائی کے انتخابات میں 'گولڈن ڈان‘ کی شکست ہے۔ پارلیمان میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی مالی معاونت بھی کم ہوگئی، یہاں تک کہ تنظیم کے پاس دفتر کا کرایہ دینے  تک کے پیسے نہیں۔

لیکن گولڈن ڈان پارٹی کے رہنماؤں کا 2020 ء کے لیے نعرہ ہے کہ ''ہم واپس آرہے ہیں، اور زمین لرز اٹھے گی‘‘۔

سُست عدالتی نظام

یونان میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی کارروائی میں بہت دیر لگتی ہے۔ مثال کے طور پر ساحلی شہر پیرایوس میں ایک موسیقار پر چاقو کے حملے کا  ایک مقدمہ سن 2014 میں شروع ہوا تھا۔ کافی تاخیر کے بعد، رواں برس مئی میں اس مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔

DW Journalist Thomas Jacobi nach der Prügelattacke in Athen
جرمن صحافی تھومس جاکوبیتصویر: AFP/L. Gouliamaki

ایسا ہی ایک اور نفرت انگیز واقعہ رواں ماہ انیس جنوری کو پیش آیا۔ سینکڑوں دائیں بازو کے انتہا پسند افراد نے یونانی حکومت کی تارکین وطن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی دن جرمن صحافی تھومس جاکوبی، جو فرانسیسی میڈیا اور ڈوئچے ویلے کے لیے کام کرتے ہیں، ان پر حملہ کیا گیا اور انہیں مارا پیٹا گیا۔

مجرموں کی تلاش

اس میں کوئی شک نہیں کہ دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے ایک صحافی پر حملہ کیا۔ تاہم ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوسکا ہے کہ وہ 'گولڈن ڈان‘ کے ممبر تھے یا نہیں۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس نے فوری طور پر مداخلت نہیں کی اور وہ قصوروار افراد کو تلاش کرنے میں بھی ناکام رہی۔

تھومس جاکوبی  نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ حملہ آورں نے انہیں ان کے کام کی وجہ سے نشانہ بنایا اور وہ جانتے تھے کہ جاکوبی  نے ماضی میں 'گولڈن ڈان‘ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بنائی تھی۔

اس ایوارڈ یافتہ فلم کا عنوان ''گولڈن ڈان ۔ ایک ذاتی معاملہ‘‘ ہے، جسے جاکوبی نے اپنے فرانسیسی ساتھی کے ساتھ مل کر اس پارٹی کے مجرمانہ ڈھانچے کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی تھی۔ دونوں فلمساز فی الحال اپنی دستاویزی فلم کے اگلے حصے پر کام کر رہے ہیں۔

Athen Protest gegen Flüchtlings - Hotspots Chrysi Avgi Ilias Kasidiaris
تصویر: DW/P. Zafiropoulos

یونانی جزیروں پر نسلی تشدد

یونان کے رہائشی علاقہ ایجییئن کے متعدد جزیروں پر پناہ گزین اور تارکین وطن کے پہنچنے پر دائیں بازو کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں تشویشناک ہیں۔ مشتبہ افراد کی درست شناخت کے بارے میں صرف قیاس آرائی کی جاسکتی ہے۔

ماہر سیاسیات فاسیلیکی جارجیڈو کے مطابق، ''چند معاملات میں، ان جزیروں پر مقامی میڈیا مبینہ طور پر ایسے دائیں بازو کے انتہا پسند کے حق میں لکھتا ہے جو پناہ گزینوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘‘

تاہم پارٹی خود ان واقعات پر خاموش ہے۔ ماہر ین کا کہنا ہے کہ، ''یا تو دائیں بازو کے نئے گروپ سرگرم ہیں یا پھر 'گولڈن ڈان ‘ کے ارکان اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔‘‘

ع آ / ش ج (یانس پاپادمتروف)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں