یوکرینی فورسز نے شمال مشرقی علاقوں میں ایک سو بیس آبادیوں کو روسی عسکری تسلط سے آزاد کرا لیا ہے۔ خارکیف کے خطے میں روسی افواج کے خلاف یوکرینی افواج کی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران روسی فوج نے ان علاقوں کے رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔