’الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کو رجسٹر کرے‘
9 مارچ 2018اشتہار
نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے احکامات پر غور کر رہی ہے۔ ان احکامات کے ذریعے ملی مسلم لیگ اس سال پاکستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔ کچھ ماہ قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینےکی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
حافظ سعيد کے گِرد گھيرا تنگ، وجہ امريکا، سياست يا ملکی مفاد؟
پاکستان نے حافظ سعید کے گرد ’گھیرا مزید تنگ‘ کر دیا
اس سیاسی جماعت کی پشت پناہی حافظ سعید کر رہے ہیں۔ امریکا نے 2008 میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حافظ سعید کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر رکھی ہوئی ہے۔
ب ج/ ع ط، اے پی