1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی

4 نومبر 2018

پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں سب سے تیزرفتار ایک ہزار رنز بنانے والے بن گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/37dwE
Symbolbild Cricket Ball Schläger und Handschuh
تصویر: Fotolia/S.White

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اتوار چار نومبر کو بابر اعظم نے سب سے تیز رفتار ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ بناتے ہوئے بھارت کے انتہائی کامیاب بیٹسمین ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ایک ہزار رنز ستائیس اننگز میں مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم چھبیس اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ اس بڑے سنگ میل کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس میچ میں اپنی نصف سینچری بنانے کے بعد اناسی کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کا سب سے زیادہ اسکور ستانوے رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

انہوں نے یہ سب سے زیادہ اسکور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف کراچی میں رواں برس دو اپریل کو بنایا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی میں تمام تینوں میچوں میں شکست دینے کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سیریز جیت چکی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں