دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی ریلے نے بہاولپور کے قریب کئی بستیوں میں تباہی مچا دی۔ لوگ اپنے مال مویشیوں سمیت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے دریا میں وقفے وقفے سے چھوڑے جانے والے پانی کے سبب مزید تباہی کا خطرہ ابھی بھی منڈلا رہا ہے۔