روسی اور يوکرينی افواج کے مابين شديد جھڑپيں
30 اگست 2024مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق روسی اور يوکرينی افواج کے مابين جمعرات اور جمعے کی درميانی شب شديد جھڑپيں ہوئی ہيں۔ سرحد پر روسی علاقے کرسک کے قريب واقع يوکرينی شہر سومی ميں ايک فضائی حملے کے نتيجے ميں شہری بنيادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ علاقائی انتظاميہ نے اپنے ٹيلی گرام چينل پر تصديق کی کہ 'دشمن کے حملے ميں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔‘ البتہ فوری طور پر نقصان کے حجم کی تفصيلات دستياب نہيں۔
يوکرينی جنرل اسٹاف نے ايک ميزائل حملے اور اٹھارہ ڈرون حملوں کا بتايا ہے۔ بارہ ڈرونز کو فضا ميں ہی ناکارہ بنا ديا گيا۔ دوسری جانب روسی افواج کا دعوی ہے کہ سومی، کريوی ريہ، پولٹاووا اور وينٹسيا ميں ان کے ڈرونز نے اپنے اہداف کو نشانہ بنايا۔
کييف ميں جنرل اسٹاف کے مطابق اس وقت يوميہ بنيادوں پر دو سو سے زائد جھڑپيں ہو رہی ہيں۔ سب سے بھاری لڑائی مشرقی ڈونيسک خطے ميں پوکرسک کے مقام پر جاری ہے، جہاں ان دنوں روسی افراج نے چڑھائی جاری رکھی ہوئے ہے۔ اطلاع ہے کہ کارلوکا نامی شہر ميں روسی فوج نے اپنا پرچم لہرا ديا ہے۔ کرسک کے خطے سے بھی مختلف رپورٹيں موصول ہو رہی ہيں۔ کچھ رپورٹوں کے مطابق روسی افواج نے اسٹريٹيجک اہميت کے حامل شہر کورينوو پر قبضہ کر ليا ہے۔ تاہم چند ذرائع کے مطابق اس مقام پر لڑائی ابھی جاری ہے۔
تين ہزار آبادی والا يوکرينی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
روس اور يوکرين کے مابین ڈرون حملوں کا تبادلہ
روس کے یوکرین پر رات گئے مزید حملے، کم از کم پانچ افراد ہلاک
روس کی یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملوں کی یلغار
دريں اثناء يوکرينی حکومت نے انٹرنيشنل اٹامک انرجی ايجنسی کو ايک خط لکھا ہے، جس ميں ايجنسی کو مطلع کيا گيا کہ روسی فضائی حملوں کے نتيجے ميں يوکرين کو عارضی بنيادوں پر اپنے جوہری ری ايکٹرز کو بند کرنا پڑا۔ فوری طور پر ايجنسی نے کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا تاہم کييف کی درخواست پر خط عام کر ديا ہے۔ رواں ہفتے پير کو کييف حکومت کو ريونے نيوکليئر پاور پلانٹ ميں تین ری ايکٹرز کو بند کرنا پڑ گيا تھا۔
يوکرين کا دعوی ہے کہ روسی افواج دانستہ طور پر توانائی کی پيداوار سے متعلق تنصيبات کو نشانہ بناتی ہيں۔ اب تک روس مختلف حملوں ميں کوئلے، گيس اور پانی کے کئی پلانٹس کو تباہ کر چکا ہے تاہم کسی جوہری پلانٹ کو براہ راست نشانہ نہيں بنايا گيا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی آئندہ ہفتے يوکرين کا دورہ کريں گے، جس ميں جوہری سکيورٹی سميت زاپو ریژیا جوہری پلانٹ کے حوالے سے بھی بات چيت ہونی ہے۔
يوکرين ميں روسی جارحيت پر تنقيد، صحافی کو سخت سزا
سائيبيريا ميں ايک روسی نيوز ايڈيٹر کو يوکرين ميں روسی جارحيت پر تنقيد کرنے کی وجہ سے آٹھ سال قيد کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سيرگئی ميخالووف کو سن 2022 ميں جنگ کے ابتدائی ايام ميں گرفتار کيا گيا تھا۔ ان کی حراست قانون ميں اس ترميم کے بعد آئی، جس کے تحت يوکرين ميں روسی اقدامات پر تنقيد کو غير قانونی قرار دے ديا گيا تھا۔ ميخالووف نے چند يوکرينی خطوں ميں سويلينز کی اموات کے بارے ميں رپورٹنگ کی تھی۔
ع س / ش ر (ڈی پی اے)