1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری کا آپریشن مزید ایک روز کے لیے ملتوی

16 مارچ 2023

ایک پاکستانی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا آپریشن مزید ایک روز کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس عدالتی حکم سے فی الحال عمران خان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/4Oke6
Pakistan Lahore | Unterstützer von Ex-Premierminister Imran Khan blockieren Straße um Verhaftung zu verhindern
تصویر: Aamir Qureshi/FP

گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پہنچنے والی پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے پرتشدد مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ بعد میں عدالت نے یہ آپریشن ایک روز کے لیے ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

توشہ خانہ اسکینڈل کے حقائق کیا بتا رہے ہیں؟

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے قریبی ساتھی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کو جمعے تک ملتوی کر دیا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات عامر میر نے بھی اس عدالتی حکم نامے کی تصدیق کی ہے۔

منگل اور بدھ کو عمران خان کے درجنوں حامی جو ڈنڈوں، ڈھالوں اور غلیلوں سے لیس تھے، نےزمان پارک کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھے تاکہ سکیورٹی فورسز عمران خان کو گرفتار نہ کر پائیں۔

عمران خان کو اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں ریاستی تحائف غیرقانونی طریقے سے فروخت کرنے کے مقدمے کا سامنا ہے جب کہ ان کے حامی ان مقدمات کو من گھڑت قرار دیتے ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز اور عمران خان کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان میں مزید سیاسی بحران کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

اس تشدد کے دوران عمران خان کے حامیوں نے متعددپولیس گاڑیاں نذر آتش کر دیں، جب کہ تیز دھار پانی پھینکے والے ٹرک اور درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا۔ پولیس کی جانب سے بھی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا گیا۔

اسلام آباد کی ایک عدالت نے توشہ خانہ مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیراعظم سن دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک توشہ خانہ کے تحائف کو غیرقانونی طور پر فروخت کیا۔ عمران خان ان الزامات کو رد کرتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ انہوں نے قانونی طریقے سے یہ تحفے توشہ خانہ سے حاصل کیے تھے اور ان کی فروخت کوئی غیرقانونی عمل نہیں تھا۔

زمان پارک میں صورتحال کشیدہ، پولیس اور کارکنان میں جھڑپیں

عمران کی حکومت گزشتہ برس اپریل میںتحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہو گئی تھی اور اس کے بعد ان پر متعدد مقدمات قائم کیے گئے ہیں، دوسری جانب عمران خان موجودہ حکومت کے خلاف زبردست عوامی مظاہرے بھی کرتے رہے ہیں۔

ع ت، ک م (روئٹرز، اے ایف پی)