1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن: ووزنیاکی نے چیمپیئن شپ جیت لی

عابد حسین
27 جنوری 2018

رواں برس ٹینس کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ویمن سنگلز کا فائنل میچ ختم ہو گیا ہے۔ مردوں کی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ کل اتوار کو راجر فیڈرر اور کروشیائی کھلاڑی چلچ کے درمیان کھیلی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/2rcXD
Tennis Australian Open 2018 Caroline Wozniacki
تصویر: Reuters/I. Kato

ٹینس کا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپنز اپنی منزل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ویمن سنگلز ہفتہ ستائیس جنوری اور ٹورنامنٹ کا آخری میچ اتوار اٹھائیس جنوری کو منعقد ہوا جب کہ راجر فیڈرر اور کروشیا کے مارین چِلچ کے درمیان مردوں کا فائنل کل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

ٹینس: نئی خواتین کھلاڑی آسٹریلین اوپن جیتنے کے لیے پرامید

ژیلینا اوسٹاپینکو نے حیران کر دیا

ٹینس: انیس برس بعد جرمن خاتون کھلاڑی ورلڈ نمبر ون

سیرینا ولیمز کی آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ ساز کامیابی

آج آسٹریلوی شہر میلبورن کے وسیع ٹینس کمپلیکس کے مرکزی کورٹ راڈ لیور ایرینا پر ویمن سنگلز کا فائنل میچ رومانیہ کی سیمون ہالیپ اور ڈنمارک کی خاتون کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی کے درمیان کھیلا گیا۔ ووزنیاکی نے فائنل میچ کا پہلا سیٹ ایک زوردار مقابلے کے بعد سات چھ سے جیت لیا۔

دوسرے سیٹ کا آغاز ہالیپ نے گیم جیت کر کیا لیکن ووزنیاکی نے اسے جوابی اٹیک میں برابر کر دیا۔ ہالیپ نے بعد میں سیٹ کے دوران گیم پر اپنا کنٹرول رکھا اور وہ چھ تین سے سیٹ جیت گئیں۔ اس سیٹ کے دوران ووزنیاکی سے بعض غلطیاں بھی سرزد ہوئیں اور اُن کا بھرپور فائدہ ہالیپ نے اٹھایا۔

<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fdw.urdu%2Fvideos%2F10156125518167210%2F&show_text=0&width=560" width="560" height="312" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowTransparency="true" allowFullScreen="true"></iframe>

ویمن سنگلز کے فائنل میچ کے فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں دونوں خواتین کا کھیل قدرے جارحانہ رہا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ بھرپور مقابلہ بھی کیا۔ ابتدا میں ووزنیاکی کا پلڑا بھاری رہا اور پھر ہالیپ نے آگے بڑھنا ضرورشروع کیا لیکن ووزنیاکی نے میچ پر اپنے کنٹرول کو برقرار رکھا۔

ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے اپنے کیریر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والا میچ کھیل کر جیتا۔

دونوں خواتین آج کے فائنل میچ سے قبل کوئی بھی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت نہیں پائی تھیں۔ کیرولین ووزنیاکی اور رومانیہ کی سیمون ہالیپ کو یہ اعزاز حاصل رہ چکا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بغیر کسی گوینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے ورلڈ نمبر ایک کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔ ہالیپ موجودہ عالمی نمبر ایک ہیں۔ وہ نو اکتوبر سن 2017 سے عالمی نمبر ایک چلی آ رہی ہیں۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ووزنیاکی اکتوبر سن 2010 کو عالمی نمبر ایک بنی تھیں۔ اس وقت وہ عالمی نمبر دو ہیں۔ پرسوں پیر سے وہ عالمی نمبر ایک بن جائیں گی۔