1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کو رجسٹر کرے‘

9 مارچ 2018

پاکستان کی ایک عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مذہبی جماعت، ملی مسلم لیگ کو رجسٹر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2u3Ou
Pakistanisches Gericht lässt bekannten Terroristen frei
تصویر: picture-alliance/dpa/K.M.Chaudary

نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق  الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے احکامات پر غور کر رہی ہے۔ ان احکامات کے ذریعے ملی مسلم لیگ اس سال پاکستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔ کچھ ماہ قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینےکی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔   

حافظ سعيد کے گِرد گھيرا تنگ، وجہ امريکا، سياست يا ملکی مفاد؟

پاکستان نے حافظ سعید کے گرد ’گھیرا مزید تنگ‘ کر دیا

اس سیاسی جماعت کی پشت پناہی حافظ سعید کر رہے ہیں۔ امریکا نے 2008 میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حافظ سعید کے سر کی قیمت  دس ملین ڈالر رکھی ہوئی ہے۔

ب ج/ ع ط، اے پی

لاہور ضمنی انتخاب، ایک امیدوار کا تعلق ’دہشت گرد تنظیم‘ سے