کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن کامیاب زمین پر ہوتے ہیں۔ ایک وقت تھا جب بھارت اور پاکستان میں نائی رشتے کروایا کرتے تھے۔ لیکن ڈیٹنگ ایپس اور میرج بیوروز کی وجہ سے یہ رواج ختم ہو گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج کل 'میچ میکنگ' انڈسٹری ہمارے معاشرے میں کس طرح اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہیں اس صنعت کی معروف شخصیات مسز خان اور نیلم شرما سے۔