1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایٹا کسی صورت منظور نہیں، ہسپانوی باشندوں کا احتجاج

10 اپریل 2011

اسپین میں اگلے ماہ ضلعی اور مقامی سطح پر انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس خبرکے بعدکہ ان انتخابات میں ایٹا سے روابط رکھنے افراد حصہ لیں گے، ہسپانوی باشندوں نے زبردست احتجاج کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10r0V
تصویر: dpa

اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں دس ہزار سے زائد افراد اس احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ ضلعی اور مقامی سطح پر ہونے والے انتخابات میں باسک علیحدگی پسند تنظیم ایٹا سے کسی بھی سطح پر تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کوحصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ باسک علیحدگی پسندوں نے فروری کے آغاز میں سورتو’ Sortu ‘ نامی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی ہے۔ سورتو کے رہنماؤں کے مطابق ان کی جماعت مئی میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی۔

Spanien ETA vekündet Waffenstillstand
ایٹا کئی مرتبہ فائر بندی کا اعلان کر چکی ہےتصویر: dapd

اسپین کی سپریم کورٹ نے مارچ میں سورتو قائم کرنے کے حوالے سے دی جانے والی درخواست کو رد کر دیا تھا۔ عدالت کا موقف تھا کہ سورتو کے پیچھے وہی عوامل کار فرما ہیں، جوکلعدم تنظیم ’باتسوانا‘ کے پس پردہ کام کر رہے تھے۔ باتسوانا کو ایٹا کا سیاسی بازو کو سمجھاجاتا تھا۔ بہرحال سورتو کے پاس آئینی عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار ہے۔

میڈرڈ میں ہونے والے احتجاج کی کال ایٹا کی مسلح کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے دی تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایٹا سے وابستہ کسی بھی شخص کو کسی سرکاری عہدے پر نہ بٹھایا جائے۔ سیاسی جماعت سورتو میں بہت سے ایسے چھوٹے گروپس بھی شامل ہیں جواسپین اور فرانس سے خود مختاری حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان گروپس کا کہنا ہے کہ اگر انہیں سیاسی دھارے میں شامل کیا جائے تو وہ مکمل طور پر تشدد کا راستہ ترک کر دیں گے۔

Symbolbild ETA Spanien
ایٹا کی مسلح کارروائیوں میں 800سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

باسک علیحدگی پسند تنظیم ایٹا 1959ء میں قائم کی گئی تھی۔ اپنے قیام کے بعد سے اب تک ایٹا کی جانب سے کئی مرتبہ فائر بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ رواں سال جنوری میں ان کی جانب سےکی جانے والی فائر بندی کی یہ گیارہویں اپیل تھی۔ ایٹا کی مسلح جدوجہد کے دوران قریباً 800 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہسپانوی حکومت اور یورپی یونین نے ایٹا کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید