1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلشمالی امریکہ

باکسر محمد علی کی 'تھریلا ان منیلا' میچ کی جانگھیا کی نیلامی

5 اپریل 2024

باکسنگ کی دنیا کے معروف ترین کھلاڑی محمد علی نے منیلا میں جو فریزیئر کے ساتھ ہونے والے تاریخی مقابلے کے دوران، جو شارٹس پہنی تھی، وہ تقریباً چھ ملین ڈالر میں نیلامی کے لیے تیار ہے۔

https://p.dw.com/p/4eS1k
محمد علی معروف جانگھیا
باکسر محمد علی نے یہ ٹرنک اکتوبر 1975 میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں فریزیئر کے خلاف اپنے یادگار باکسنگ میچ کے دوران پہنا تھاتصویر: Sarah Yenesel/EPA

باکسنگ کی دنیا کی معرف ترین شخصیت محمد علی نے منیلا میں اپنے حریف جو فریزیئر کے ساتھ مشہور زمانہ ''تھریلا اِن منیلا'' میچ کے دوران، جو ٹرنک (باکسر کا یونیفارم، نکر یا جانگھیا) پہنی تھی، اسے اب نیویارک کے نیلامی گھر سوتھبیز میں نیلام کیا جا رہا ہے۔

لوئی وِل کا ایئر پورٹ عظیم باکسر محمد علی کے نام

توقع ہے کہ محمد علی کا یہ شارٹس چھ ملین امریکی ڈالر سے بھی زیادہ کی قیمت میں فروخت ہو گا۔

لیجنڈری باکسر محمد علی کی تدفین

محمد علی کے شارٹس کی نیلامی کا اعلان اس وقت کیا گیا، جب سوتھبیز نے کھیلوں کی بہت سی دیگر اشیاء نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان شارٹس کی قیمت کی بولیاں 27 مارچ سے ہی آن لائن لگتی رہی ہیں اور نیلامی 12 اپریل تک کھلی ہے۔

عظیم باکسر محمد علی آج آخری منزل کو روانہ

سیاہ دھاریوں والی سفید شارٹس پر محمد علی کے اسسٹنٹ ٹرینر اور کارنر مین ڈریو ''بنڈینی'' نے براؤن میں میچ کی تاریخ وغیرہ لکھی ہوئی اور اس پر سیاہ شارپی میں محمد علی کے دستخط بھی ہیں۔

محمد علی کی تدفین جمعہ دس جون کو ان کے آبائی شہر میں

'تھریلا ان منیلا' کی شارٹس اتنی مشہور کیوں ہے؟

باکسر محمد علی نے یہ ٹرنک اکتوبر 1975 میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں فریزیئر کے خلاف اپنے یادگار باکسنگ میچ کے دوران پہنا تھا۔

نیویارک کے سوتھبیز میں رکھی محمد علی کی معروف جانگھیا
سیاہ دھاریوں والی سفید شارٹس پر محمد علی کے اسسٹنٹ ٹرینر اور کارنر مین ڈریو ''بنڈینی'' نے براؤن میں میچ کی تاریخ وغیرہ لکھی ہوئی اور اس پر سیاہ شارپی میں محمد علی کے دستخط بھی ہیںتصویر: Sarah Yenesel/EPA

محمد علی اور فریزیئر کے درمیان ہونے والا یہ تیسرا اور آخری مقابلہ تھا، جس میں محمد علی نے ایک تاریخی جیت حاصل کی تھی۔ اسے باکسنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرائیلوجی سمجھا جاتا ہے۔

’تتلی کی طرح تیرنے والے‘ باکسنگ لیجنڈ محمد علی کا انتقال

محمد علی کے حریف باکسر فریزیئر کے کوچ کے رنگ میں تولیہ پھینکنے سے پہلے اس لڑائی کے  14 راؤنڈ ہو چکے تھے۔

باکسر محمد علی اور فیس بُک کے بانی بھی مسلمانوں کے ساتھ

محمد علی نے اس میچ کے بعد لڑائی کے بارے میں کہا تھا کہ، ''یہ موت کی طرح تھا۔ جس کے بارے میں جانتا ہوں، یہ مرنے کی سب سے قریب تر چیز تھی۔''

’کون محمد علی؟ کوئی باکسر مجھ سے بہتر نہیں‘، فلائیڈ مے وَیدر

یہ میچ شدید گرمی اور رطوبت کے ماحول میں ہوا تھا اور ٹی وی لائٹس کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت مزید بڑھ گیا تھا۔

عظیم انسان اور باکسر کو مداحوں کا خراج تحسین

امریکی باکسر محمد علی نہ صرف ایک باکسنگ چیمپیئن تھے، بلکہ امریکہ میں افریقی نسل کے لوگوں کے شہری حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ایک معروف کارکن بھی تھے۔ ان کا انتقال سن 2016 میں ہوا۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)