1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برٹش گراں پری: مارک ویبر نے میدان مار لیا

12 جولائی 2010

فارمولا وَن ریسنگ میں ریڈبُل کے ڈرائیور مارک ویبر نے برٹش گراں پری جیت لی ہے۔ یہ جیت ان کے لئے اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے اس کا ریس کا آغاز گرِڈ پر دوسرے نمبر سے کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/OGPw
مارک ویبرتصویر: AP

گِرڈ پر پہلی پوزیشن ریڈبُل ٹیم ہی کے جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹیل کی تھی۔ ویبر کے لئے یہ جیت بہت خاص تھی، اور کیوں نہ ہو، یہ اس سیزن میں ان کی تیسری جبکہ کیریئر کی پانچویں کامیابی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی ہی ٹیم میں فیوراٹزم کو توڑتے ہوئے برٹش گراں پری کا ٹائٹل پایا ہے۔ یہ صورت حال دراصل ہفتہ کو اس وقت ہوئی، جب ریس کا آغاز کرنے کے لئے فیٹیل کو پہلے نمبر کا ڈرائیور منتخب کیا گیا۔

خبررساں ادارے AFPکا کہنا ہے کہ اس واقعے پر 33 سالہ ویبر ‌خاموش تو رہے لیکن خوش نہیں تھے۔ تاہم اتوار کی جیت کے لئے بعد ریڈبُل ٹیم کے سربراہ کرسٹیان ہارنر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’بہت شاندار دوستو، نمبر دو کے ڈرائیور کے لئے یہ کچھ برا نہیں تھا۔‘

ریس کے اختتام پر مکلاراں کے لوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مرسڈیز کے جرمن ڈرائیور نِکو روزبیرگ تیسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں