1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برٹش گراں پری ہیملٹن کے نام

16 جولائی 2017

برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن نے برٹش گراں پری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اپنے وطن میں ہونے والی موٹر ریسنگ فارمولا ون گراں پری میں انہوں نے مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

https://p.dw.com/p/2gdBj
Formel 1 Großer Preis von Großbritannien Hamilton Siegerehrung
تصویر: Reuters/A. Boyers

مرسیڈیز ٹیم کے اسٹار ڈرائیوار لوئیس ہیملٹن برٹش گراں پری کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے رواں سیزن کے دوران پوائنٹس ٹیبل پر جرمن ڈرائیوار سباستیان فیٹل کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔ رواں سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان فیٹل کے پوائنٹس 177 ہیں جب کہ اس ریس میں کامیابی کے بعد ہیملٹن کے پوائنٹس 176ہو گئے ہیں۔ فیٹل اس سیزن میں تین مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ فیٹل کی اس سیزن میں یہ چوتھی کامیابی ثابت ہوئی۔

چائنیز گراں پری، ہیملٹن نے بدلہ چکا دیا

فارمولا ون سیزن شروع: آسٹریلین گراں پری ریس فیٹل کے نام

جاپان گراں پری روزبرگ کے نام

اتوار کے دن سلور اسٹون کے سرکٹ پر منعقدہ فارمولا ون ریس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہیملٹن نے کہا کہ یہ ویک اینڈ ان کے لیے بہت عمدہ رہا۔ تین مرتبہ عالمی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے ہیملٹن نے برٹش گراں پری میں پول پوزیشن حاصل تو کی ہی تھی لیکن حتمی ریس میں بھی انہوں نے کسی دوسرے ڈرائیور کو اپنے نزدیک تک آنے کا موقع نہ دیا۔

ہیملٹن کے کیریئر کی یہ 57 ویں کامیابی رہی۔ مجموعی طور پر مرسیڈیز ٹیم کے لیے برٹش گراں پری بہت اچھی ثابت ہوئی کیوں کہ ہیملٹن کے ساتھی ڈرائیور والٹری بوٹَس دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے بوٹس 154 پوائنٹس کے ساتھ رواں سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ برٹش گراں پری میں تیسری پوزیشن فیراری ٹیم کے فینش ڈرائیور کیمی رائکونین کو حاصل ہوئی۔

Formel 1 | Großer Preis von Großbritannien | Lewis Hamilton
تصویر: Getty Images/AFP/B. Stansall
Formel 1 | Großer Preis von Großbritannien | Lewis Hamilton
تصویر: Getty Images/AFP/B. Stansall
Formel 1 | Großer Preis von Großbritannien | Lewis Hamilton
تصویر: Getty Images/M. Thompson

 

ہیملٹن نے ریس میں کامیابی کے بعد سلور اسٹون میں تقریب انعامات میں کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ان کی ٹیم پہلی دو پوزیشنوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریس میں ان کی کار نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس موقع پر ہیملٹن نے اپنی تمام ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس ریس میں جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل اور بوٹس دونوں کی کاریں پنکچر ہو گئی تھیں۔

اس سال چیمپئن کا اعزاز حاصل کون کرے گا، اس حوالے سے ہیملٹن اور سباستیان فیٹل کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ گراں پری کے سلسلے میں ایک ریس جیتنے والے ڈرائیور کو پچیس پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو اٹھارہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور کو پندرہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔