1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ہیمبرگ اور بائرن میونخ کا میچ برابر

23 اکتوبر 2010

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں روایتی حریفوں ہیمبرگ اور بائرن میونخ کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کی شام کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/Pli6
تصویر: AP

بائرن میونخ کی ٹیم اس لحاظ سے خاصی خوش قسمت رہی کہ تمام کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور مخالف گول پر پے در پے حملے کرنے کے باوجود ہیمبرگ کی ٹیم بال کو گول میں پھینکنے میں ناکام رہی۔

Fussball Torhüter Roman Weidenfeller
ڈورٹمنڈ کی ٹیم گول اوسط کی بنیاد پر مائنز سے آگے ہےتصویر: picture-alliance/dpa

ہیمبرگ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ٹیم نے بھرپور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال کو زیادہ تر اپنے پاس ہی رکھا۔ دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ، جس کے تقریباﹰ چھ سٹار کھلاڑی زخمی ہونے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پورے میچ میں صرف دفاعی انداز پر کھیلنے پر مجبور رہی۔

دوسری جانب ہیمبرگ کی ٹیم اس لحاظ سے خاصی بدقسمت رہی کہ اس کی جانب سے پاؤلو گُریررو، رُڈ فان نیزٹیل روئے اور پیوٹر ٹروچووسکی گول کرنے کے تین آسان مواقع ضائع کر بیٹھے۔ کھیل کے اختتام سے نو منٹ قبل ہیمبرگ کے کھلاڑی جوناتھن پیٹروایپا کو یہ میچ اپنی ٹیم کے نام کرنے کا ایک اور موقع ہاتھ لگا، لیکن ان کی طرف سے گول کی طرف پھینکی جانے والے بال، گول پوسٹ سے لگ کر لوٹ آئی۔

اس میچ کے بعد بائرن میونخ کی ٹیم لیگ ٹیبل پر بارہ پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ہیمبرگ کی ٹیم پندرہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

Flash-Galerie 1. FSV Mainz 05 - Hamburger SV
مائنز کی ٹیم گزشتہ ہفتے ہیمبرگ کے خلاف میچ کے دورانتصویر: picture-alliance/dpa

لیگ میں سب سے اوپر ڈورٹمنڈ کی ٹیم ہے، جس کے اکیس پوائنٹس ہیں۔ دوسری پوزیشن پر 21 ہی پوائنٹس لیکن کم گول اوسط کی بنیاد پر مائنز کی ٹیم براجمان ہے۔ ان دونوں ٹیموں نے اب تک کھیلے گئے آٹھ میچوں میں سے سات جیتے ہیں۔

ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچوں میں فرینکفرٹ کی ٹیم شالکے کے مدمقابل آ رہی ہے۔ مونشن گلاڈباخ کا مقابلہ ویردر بریمن کی ٹیم کے ساتھ ہو رہا ہے۔ فرائیبرگ کی ٹیم کائزرلاٹرن کا سامنا کر رہی ہے۔ ہینوور کی ٹیم کا میچ کولون کے ساتھ ہو گا، جبکہ وولفس برگ کی ٹیم نیورمبرگ کا مقابلہ کرے گی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں