1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن نائٹ کلب میں فائرنگ: دو افراد ہلاک، چار زخمی

مقبول ملک روئٹرز، ڈی پی اے
30 جولائی 2017

جنوبی جرمن شہر کونسٹانس میں ایک مسلح شخص نے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور چار دیگر کو زخمی کر دیا۔ اس واقعے میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہیں ہو سکا۔

https://p.dw.com/p/2hNku
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Kästle

وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے اتوار تیس جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق جرمنی کے جنوبی شہر کونسٹانس میں، جو مشہور جھیل کونسٹانس کے کنارے اور جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد پر واقع ایک شہر ہے، اس 34 سالہ حملہ آور نے آج اتوار کو علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اس کلب میں جو اپنے میوزک شوز کی وجہ سے مشہور ہے، اس حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس کمانڈوز فوراﹰ ہی موقع پر پہنچ گئے تھے، جہاں ان کا ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اس دوران حملہ آور پولیس کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور بعد میں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جرمن شہر میں ایک مہاجر کا حملہ، ایک ہلاک چھ زخمی

بچے کو قتل کرنے والا افغان تارک وطن پولیس کی گولی سے ہلاک

جرمنی: خودکش حملے کی منصوبہ بندی، مشتبہ شامی نوجوان گرفتار

اتوار کو قبل از دوپہر تک ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ بات تاحال غیر واضح ہے کہ ملزم کے اس حملے کے محرکات کیا تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں نائٹ کلب میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کے علاوہ جو چار دیگر افراد زخمی ہوئے، ان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

Deutschland Konstanz Schüsse in Club
کونسٹانس کے نائٹ کلب ’گرے‘ کے باہر اتوار کی صبح لی گئی ایک تصویرتصویر: picture-alliance/dpa/F. Kästle

کونسٹانس پولیس نے بعد ازاں اپنے ایک بیان میں تاہم یہ بھی کہا کہ فی الحال شہر میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے کیونکہ یہ واضح نہیں کہ اس نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے ملزم نے یہ کارروائی اکیلے کی یا اس کے ساتھ اس کے کوئی ساتھی بھی تھے۔

جرمنی میں ابھی جمعہ اٹھائیس جولائی کے روز شمالی شہر ہیمبرگ میں بھی ایک شخص نے ایک سپر مارکیٹ میں ایک خنجر سے حملہ کرتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ حملہ آور کو چند راہگیروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

’برلن حملہ آور گرفتار کیا جا سکتا تھا‘

دہشت گردی کی مبینہ منصوبہ بندی، جرمن فوج کا لیفٹیننٹ گرفتار

ترک نژاد خاتون کے قاتل کو جرمنی سے نکال دیا گیا

اس ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک 36 سالہ فلسطینی نژاد تارک وطن ہے، جس نے جرمنی میں 2015ء میں اپنی آمد کے بعد یہاں پناہ کی درخواست دی تھی۔ کچھ عرصہ قبل اس ملزم کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اور حکام اس کی جرمنی سے ملک بدری کی تیاریاں کر رہے تھے۔

Deutschland Konstanz Schüsse in Club
پولیس اس حملے کی عینی شاہد چند نوجوان خواتین سے ابتدائی پوچھ گچھ کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa/F. Kästle

ہیمبرگ میں اس حملے کے ملزم کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ نفسیاتی طور پر ذہنی عدم استحکام کا شکار ایک ایسا مسلم شدت پسند ہے، جو اس حملے سے قبل اچانک اپنی بہت زیادہ مذہبی ہو جانے والی سوچ اور غیر معمولی سماجی رویوں کی وجہ سے مقامی سکیورٹی حکام کی نظروں میں تھا۔

جرمنی میں داعش کا پہلا حملہ کرنے والی لڑکی کو سزائے قید

جرمنی: انیس عامری کے مشتبہ ساتھی کو رہا کر دیا گیا

تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق جرمن تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی چھان بین سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کونسٹانس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی سوچا سمجھا دہشت گردانہ حملہ تھا۔ تاہم جرمن حکام نے نیوز ایجسنی ڈی پی اے کو بتایا کہ خود بھی مارا جانے والا حملہ آور ایک ایسا عراقی شہری تھا، جو کئی برسوں سے کونسٹانس شہر میں رہ رہا تھا۔

جب راہ گیر نے شدت پسند حملہ آور کو روکا