پاکستان میں جہاں جہیز اور قیمتی زیورات جہاں شادی کا ایک اہن حصہ بن چکی ہیں وہیں والدین اپنی اولاد کی آسان شادی کے لیے پریشان رہتے ہیں۔ اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نوید نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر آسان شادی کی مہم کا آغاز کیا اور پیغام دیا کہ گھر بسانا ہو تو بغیر قیمتی زیورات اور جہیز کے بھی بسایا جا سکتا ہے۔ نوید اس پلیٹ فارم سے کئی شادیاں کروا چکے ہیں اور دن بہ دن یہ کمیونٹی بڑھتی جا رہی ہے۔