1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حافظ سعید کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع

24 جولائی 2019

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو مزید چودہ روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Mf4a
تصویر: picture-alliance/dpa

بدھ چوبیس جولائی کے روز گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جج علی عمران نے حکم دیا کہ اس مقدمے کا حتمی چالان سات اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ حافظ سعید کو پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گری نے سترہ جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ حافظ سیعد پر دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے الزامات ہیں۔

پاکستان میں حافظ سعید کو ایک مذہبی فلاحی شخصیت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے  لیکن بھارت انہیں ممبئی میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتا ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکا حافظ سعید کو پہلے ہی دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔

حافظ سعید کو ماضی میں بھی پکڑا اور چھوڑا جاتا رہا ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں پاکستان پر اس حوالے سے عالمی دباؤ بڑھتا ہی گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

حافظ سعید کی تازہ گرفتاری وزیر اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن سے چند روز پہلے عمل میں آئی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کارروائی مسلسل امریکی دباؤ کا نتیجہ تھی۔

پچھلے ماہ جون میں امریکی شہر اورلینڈو میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایک اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے پہلے ہی پاکستان کو اپنی 'گرے لسٹ‘ میں رکھا ہوا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد نے اب بھی ٹھوس اور قابل یقین اقدامات نہ کیے، تو اکتوبر میں یہ ٹاسک فورس پاکستان کو بلیک لسٹ بھی کر سکتی ہے۔

پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک میں مشتبہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پہلے سے جاری کارروائیوں کا حصہ ہے۔

US-Präsident Donald J. Trump empfängt den pakistanischen Ministerpräsidenten Imran Khan
تصویر: picture-alliance
اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید