1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راجر فیڈرر آٹھویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی

شمشیر حیدر خبررساں ادارے
16 جولائی 2017

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آٹھویں مرتبہ ومبلڈن کپ جیت کر ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آج اتوار کے روز کھیلے گئے فائنل مقابلے میں انہوں نے مارین چیلچ کو شکست دی۔

https://p.dw.com/p/2gdFE
Wimbledon 2017 | Finale Herren | Sieger Roger Federer
تصویر: Getty Images/J. Finney

اتوار سولہ مئی سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے لیے ایک اور تاریخی دن ثابت ہوا۔  انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے ومبلڈن کے فائنل مقابلے میں کروشیا کے مارین چیلچ کو سیدھے سیٹوں سے مات دے کر ایک اور کارنامہ سرانجام د دے دیا۔

ریکارڈ: ندال دس بار فرنچ اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

راجر فیڈرر نے اٹھارہواں گرینڈ سلَیم ٹائٹل جیت لیا

راجر فیڈرر: ایک ہزار بین الاقوامی میچوں کے فاتح

چیلچ اس میچ سے قبل ہی زخمی تھے تاہم زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے جم کر فیڈرر کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن فیڈرر کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور وہ 6-3، 6-1، 6-4 سے ہار گئے۔

یوں راجر فیڈرر نے آٹھویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرنے والے دنیا کے اب تک کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹینس کے بڑے سنگل عالمی مقابلوں میں اب تک فیڈرر 19 مرتبہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

Wimbledon 2017 | Finale Herren | Roger Federer - Marin Cilic
میچ کے دوران ہی زخمی چیلچ اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکےتصویر: picture-alliance/empics/J. Walton

جیتنے کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا، ’’مجھے یقین نہیں آتا کہ میں اتنی بلندیوں پر پہنچ گیا ہوں۔‘‘ کوئی بھی سیٹ ہارے بغیر ومبلڈن جیتنے کا اعزاز انہیں پانچ برس کے وقفے کے بعد حاصل ہوا ہے، ان کا مزید کہنا تھا، ’’پچھلے برس کے بعد مجھے امید نہیں تھی کہ میں کبھی دوبارہ یہ ٹائٹل جیت پاؤں گا۔ نوواک جوکو وچ سے سن 2014 اور 2015 میں ہارنے کے بعد میرے لیے بڑا مشکل وقت تھا۔ لیکن مجھے ہمیشہ یقین تھا کہ میں دوبارہ گیم میں واپس آؤں گا۔‘‘

جیت کے بعد جب فیڈرر نے اپنے چاروں بچوں کو گرینڈ اسٹینڈ پر دیکھا تو ان کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے لبریز ہو گئیں اور انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اپنا منہ چھپا لیا۔

دوسری جانب پہلی مرتبہ ومبلڈن فائنل کھیلنے والے کروآٹ کھلاڑی مارین چیلچ نے فائنل مقابلے سے قبل زخمی ہو جانے کو اپنی بدقسمتی قرار دیا۔