1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلافریقہ

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو حسن علی اور فواد عالم نے کرش کر دیا

1 مئی 2021

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 116 رنز سے جیت لیا۔ مہمان ٹیم نے اس پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کو صرف تین دنوں میں جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/3spzT
Cricket Pakistan - Südafrika
تصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

افریقی ملک زمبابوے کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد بھی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے کے بعد اب دو ٹیسٹ میچ کی سیریز میں ایک میچ جیت کر برتری حاصل کر لی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کا انعقاد دارالحکومت ہرارے میں کیا گیا ہے۔

جاوید میانداد کا چھکا، جس نے بہت کچھ بدل دیا

پہلا ٹیسٹ میچ

ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو میچ شروع ہونے سے قبل کپتان شین ولیمز کے انجر ہونے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی جگہ ٹیم کی قیادت برینڈن ٹیلر کو سونپی گئی۔ ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ساری ٹیم صرف ایک سو چھہتر رنز بنا سکی۔ پاکستان کے تیز بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی بالنگ نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ڈھیر کر دیا۔

Cricket Pakistan - Südafrika
ہرارے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کھیل کے پر شعبے میں واضح برتری دکھائی دیتصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں  چار سو چھبیس رنز بنا کر دو سو پچاس رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے جواب میں میزبان ٹیم دوسری اننگ میں ڈھائی سو اسکور کی برتری کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور صرف ایک سو چونتیس رنز بنا سکی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کو مہمان ٹیم نے ایک اننگز اور ایک سو سولہ رنز سے جیتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں جنوبی افریقہ پہلی بار وائٹ واش

فواد عالم اور حسن علی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ فواد عالم کی سینچری اور حسن علی کی شاندار بالنگ کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی اکلوتی اننگز میں فواد عالم کی شاندار سینچری شامل ہے۔ انہوں نے اپنی چوتھی ٹیسٹ سینچری میں ایک سو چالیس کا اسکور بنایا۔ میزبان ٹیم کو ڈھیر کرنے میں حسن کی شاندار بالنگ نمایاں رہی۔ انہوں نے پہلی اننگ میں چار اور دوسری میں پانچ بیٹسمن کو آؤٹ کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ع ح، ک م (اے ایف پی، روئٹرز)