1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہافریقہ

سب صحارا افریقہ میں’عرب بہار‘ جیسی تحریک ممکن ہے!

20 دسمبر 2020

دس برس قبل تیونسی شہری محمد بُو عزیزی کی خود سوزی نے ایک زوردار تحریک کو جنم دیا تھا۔ یہ تحریک تیونس سے نکلتی ہوئی شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں پھیل گئی تھی، یہ تحریک ’عرب اسپرنگ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/3mrMA
Ägypten Symbolbild Sicherheitskräfte | 2016 Sondereinsatz-Polizist in Kairo
تصویر: Getty Images/AFP/M. El-Shahed

عرب بہار کی تحریک کو بنیادی طور پر آزادی اظہار اور جمہوریت پسندی کی تحریک قرار دیا جاتا ہے۔ اسی عوامی تحریک کے نتیجے میں تیونس کے 'طاقتور‘ آمر زین العابدین علی کو اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا اور سن 2019 میں وہ سعودی عرب میں رحلت پا گئے تھے۔ وہ تیئیس برس تک تیونس پر حکمران رہے۔ ان کے دور کے ابتدائی حصے میں تیونس میں اقتصادی بہتری ضرور آئی لیکن پھر سیاسی جبر اور بدعنوانی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اسی عرب اسپرنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی بیداری نے مصر کے آمر حسنی مبارک کو منصب صدارت سے فارغ کیا۔ یمن کے علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ لیبیا کے مطلق العنان لیڈر معمر القذافی کی حکمرانی کا سورج بھی غروب ہوا۔ اب بعض عرب ممالک میں خانہ جنگی، بدامنی اور سلامتی کی مخدوش صورتِ حال پیدا ہے۔

Tunesien Proteste
عرب اسپرنگ کی شروعات تیونس میں آمریت کے خلاف پرتشدد مظاہروں سے ہوئی تھیتصویر: Getty Images/AFP/S. Hamdaoui

افریقی جابر حکمرانوں کے خلاف احتجاجی سلسلے

عرب اسپرنگ کی چھاپ چند افریقی ملکوں پر بھی دیکھی گئی۔ برکینا فاسو کے ہزاروں افراد سن 2014 میں طویل عرصے سے برسرِ اقتدار صدر بلائیس کامپورے کے خلاف سراپا احتجاج ہوئے۔ وہ ستائیس برسوں سے صدر چلے آ رہے تھے اور ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں امیدوار بننے کی خواہش رکھتے تھے۔ سینیگال میں نوجوانوں کی تحریک'یہ ان مارے‘ کامیابی سے دستوری عدالت کی فیصلے کے خلاف کھڑی ہوئی اور سینیگالی صدر عبد الئی واڈے تیسری مدتِ صدارت کے الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔’مصر اسلام پسندوں کے خوابوں کا قبرستان‘

ایسے ہی سوڈان کے صدر عمر البشیر کو بھی پرزور عوامی مظاہروں کے بعد اقتدار سے فارغ کر دیا گیا۔ افریقی نژاد جرمن تجزیہ کار رابرٹ کاپیل کا خیال ہے کہ عرب اسپرنگ نے کئی دوسرے افریقی ممالک میں جمہوریت اور زیادہ معاشرتی آزادی کی تحریکوں کی راہ ہموار کی تھی۔

مشرقِ وسطیٰ سے ایک قدم آگے افریقہ

برکینا فاسو، سینیگال اور سوڈان میں احتجاجی تحریکیں غیر معمولی قرار دی جا سکتی ہیں۔ جرمن شہر ہیمبرگ میں قائم گیگا انسٹیٹیوٹ برائے افریقن اسٹڈیز کے سربراہ ماتھیاس باسیڈاؤ کا کہنا ہے کہ سب صحارا افریقی علاقوں میں مطلق العنانیت کے خلاف ایک تحریک ضرور رہی ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سن 1990 میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد کئی افریقی ملکوں میں آمروں کو اقتدار سے فارغ ہونا پڑا تھا۔

Tunesien Wahlen l Stichwahl um Präsidentenamt
تیونس میں اب جمہوریت کا قیام عمل میں آ چکا ہے، عوام ایک الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئےتصویر: Getty Images/AFP/A. Mili

ماتھیاس باسیڈاؤ کا کہنا ہے کہ سب صحارا کا افریقی علاقہ آزادی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے آگے رہا ہے۔ سوڈانی تحریک کو وہ غیر معمولی خیال کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک لسانی اور ثقافتی اعتبار سے عرب دنیا کی جانب مائل ہے نا کہ سب صحارا علاقے کی طرف۔عرب اسپرنگ خواتین کی خودمختاری میں ناکام رہی

اسپرنگ تحریکوں کا سیاہ پہلو

کئی افریقی ملکوں کی حکومتوں کو عرب اسپرنگ جیسی تحریکوں کا خوف لاحق ہے۔ وہ امکانات کی روشنی میں سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے ہی زمبابوے میں حکومت نے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور پانچ دوسرے افراد پر حکومت گرانے کی فردِ جرم عائد کر رکھی ہے۔ ان افراد نے تیونس اور مصر میں احتجاجی تحریکوں کے شرکاء کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔

ایسے خدشات پائے جاتے ہیں کہ افریقی ملکوں میں بھی شمالی افریقی بیداری کی تحریکوں جیسی صورت حال سامنے آ سکتی ہے۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ کئی افریقی ممالک عرب اسپرنگ تحریک کے منفی اثرات کا اب بھی سامنا کر ہے ہیں۔

Symbolbild Arabischer Frühling Ägypten
مسر میں بھی حسنی مبارک کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے لیکن جمہوریت کو فروغ نہیں مل سکاتصویر: picture-alliance/AP Photo/Khalil Hamra

افریقن اسپرنگ ممکن نہیں

ایس او اے ایس یونیورسٹی لندن کے تعلقاتِ بین الاقوام کے پروفیسر گلبرٹ ایچکار کا کہنا ہے کہ افریقن اسپرنگ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ اس میں عرب اسپرنگ جیسے بنیادی عوامل سِرے سے موجود نہیں ہیں اور سب صحارا علاقے کے ملکوں میں عرب ممالک جیسی بحرانی صورت حال پائی بھی نہیں جاتی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افریقی ملکوں میں سیاست اور انتخابات پر جھگڑے ہیں، جو ایک علیحدہ قسم کی احتجاجی صورت ہے اور اس میں سارے حکومتی نظام کو الٹ دینے کا زور نہیں پایا جاتا حالانکہ ان ملکوں کے نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

تیونس میں بچت کے حکومتی پلان کے خلاف عوامی احتجاج جاری

گیگا انسٹیٹیوٹ کے ماتھیاس باسیڈاؤ کو تشویش ہے کہ بعض افریقی ممالک میں جس طرح پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے وہ آمریت اور حقوق کی پامالی کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب رابرٹ کاپیل جیسے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ افریقی ممالک میں صورت حال اس جانب بڑھ رہی ہے، جو افریقن اسپرنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

مشائیل نیانتاکی اوٹی (ع ح، ع ا)